پیر 17 اگست 2020 - 21:15
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدہ پر آیت الله العظمی نوری همدانی کا ردّعمل

حوزہ / متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدہ پر آیت الله العظمی نوری همدانی نے ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنا پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

دنیائے کفر کے سربراہوں نے ان دنوں ایک بار پھر ناجائز اسرائیل حکومت کے بدنما چہرے کو چھپانے کے لئے ایک عرب ملک کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔

اس جلّاد اور بچوں کی قاتل حکومت کا ناجائز ہونا ہر ایک پر روز روشن کی طرح واضح ہے اور اس غاصب اور جرائم پیشہ حکومت سے تعاون کرنا یعنی درحقیقت اس کے جرائم اور قتل و غارت میں شریک ہونا ہے اور ایسی حکومت سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدہ پر دستخط کرنا انتہائی شرم آور اقدام ہے۔

سب کو اور بالخصوص عرب ممالک کو معلوم ہونا چاہئے اسرائیلی حکومت خدا کے فضل و کرم اور مزاحمتی محاذ کے جہاد کی بدولت بہت جلد صفحہ ہستی سے مٹنے والی ہے اور قدس شریف اور تمام مقبوضہ علاقے عنقریب ملت فلسطین کو واپس مل جائیں گے۔ ان شاء اللہ

حسین نوری همدانی

۱۶ اگست ۲۰۲۰ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha